LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کی درخواست مسترد

Web Desk

10 September 2026

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کی مبینہ حبسِ بے جا سے بازیابی کے لیے دائر درخواست کو ناقابلِ سماعت اور غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا تھا۔ عالیہ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ انسدادِ دہشت گردی (ATC) عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے فوراً بعد دوبارہ غیر قانونی طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ وکیل کے مطابق جعلی ویڈیو کیس میں ضمانت کے بعد تھانہ ریس کورس نے 9 مئی کے مقدمے کی ضمنی تحریر (سپلیمنٹری اسٹیٹمنٹ) میں نامزد کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔ دوسری جانب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فرخ خان لودھی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خاتون ملزمہ کو اے ٹی سی عدالت کے قانونی حکم کے تحت جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا گیا ہے۔ جسٹس شہباز رضوی نے واضح کیا کہ چونکہ معاملہ باقاعدہ عدالت کے ریمانڈ آرڈر کے تحت ہے، اس لیے ہائیکورٹ اس پر کارروائی نہیں کر سکتی، وکیل چاہے تو اے ٹی سی کے ریمانڈ آرڈر کو متعلقہ فورم پر چیلنج کرے۔