نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات، پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Web Desk
5 September 2026
لاہور: انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) لاہور نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے دو فاضل ججز نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے کیسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری، اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت کے سامنے حاضر ہوئیں۔
سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے تمام وکلاء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی، نیز پولیس اور متعلقہ حکام کو تمام کیسز کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس)، عسکری ٹاور، اور مسلم لیگ (ن) کے سیاسی دفاتر میں آگ لگانے سمیت 9 مئی کے دیگر پرتشدد واقعات کے تحت سنگین دفعات میں مقدمات درج ہیں۔
متعلقہ عنوانات
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
امریکی رہنما رچرڈ گرنیل کا عمران خان کی رہائی کا مطالبہ: “انہیں فوری رہا کیا جائے
6 October 2026
امریکا میں پاکستانی نژاد تحرک کی حمایت: پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کا مطالبہ
6 October 2026
پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی
6 October 2026
سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا، آج پشاور روانگی
6 October 2026
لانگ مارچ، دھرنے: پشاور میں تاجر برادری کا خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف احتجاج
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے
5 October 2026