LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

بزرگ شہریوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کی منظوری

Web Desk

9 September 2026

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت احساس بزرگ کارڈ سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم فیصلے کرتے ہوئے انہیں پشاور بی آر ٹی (BRT) بس سروس میں بالکل مفت سفری سہولت فراہم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ احساس بزرگ کارڈ کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کے اہل ہوں گے، جبکہ اس خصوصی سفری سہولت کی فراہمی پر صوبائی خزانے سے سالانہ 935 ملین (93 کروڑ 50 لاکھ) روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔

منصوبے کے طریقہ کار کے مطابق بزرگ شہریوں کی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے نادرا (NADRA) سے تصدیق کا عمل مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد اگلے پانچ ماہ کے عرصے کے اندر تمام مستحقین کو ‘احساس بزرگ کارڈز’ کا اجراء کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں کارڈ کے شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایس او پیز بھی طے کیے گئے، جن کے تحت احساس بزرگ کارڈ کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال یا دوسرے شخص کو دینے کی صورت میں متعلقہ فرد پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔