LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 46 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے دو قرضوں کی منظوری

مکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں، مسلسل مشاورت کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

Web Desk

27 November 2026

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کے امور کو درست سمت دینے کے لیے تواتر سے اجلاس منعقد کرنے اور مسلسل مشاورت کی ضرورت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیرِ دفاع نے بتایا کہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے حکام اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن میں حوثی جنگجوؤں کے درمیان جاری تنازع پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے جنوب میں مسلسل جاری بدامنی واضح طور پر اجلاس کے ایجنڈے کا ایک اہم نکتہ ہوگی اور یہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اہم اجلاس میں سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

وزیرِ دفاع نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے مطابق سعودی عرب کو لاحق کوئی بھی خطرہ پاکستان اور ترکیے کے لیے خطرہ ہے اور یہ بات بالکل واضح ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت وسیع علاقوں پر قابض حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مکہ معاہدہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، اس لیے اس کے تحت ترتیب دیے جانے والے امور کو درست سمت دینے کے لیے مسلسل مشاورت ناگزیر ہے تاکہ آئندہ چند مہینوں میں تمام انتظامات مکمل ہو جائیں اور ہم آگے بڑھ سکیں۔

علاوہ ازیں خواجہ آصف نے اسرائیل کو خطے کے دیگر ممالک کے لیے ایک ممکنہ خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی تنازع یا جارحیت کا امکان موجود ہے، لہٰذا خطے کے ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔