LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا

ملک میں نئے صوبے نہیں، انتظامی یونٹس بنانے کی بات ہو رہی ہے: خواجہ آصف

Web Desk

9 September 2026

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نئے صوبوں اور انتظامی ساخت کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کسی چھوٹے صوبے کو نشانہ بنانے یا منفی بات کی نہیں، بلکہ محض انتظامی سہولت اور بہتری کے لیے نئے ‘انتظامی یونٹس’ تشکیل دینے پر بحث کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر نئے صوبے بنانے کے مطالبے پر کسی کو اعتراض نہیں ہوتا، لیکن دیگر علاقوں میں جب نئے صوبوں کی بات آئے تو اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فی الوقت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس معاملے پر باقاعدہ پارٹی اجلاس بلا کر کوئی حتمی یا متفقہ فیصلہ نہیں کیا ہے اور جو بیانات سامنے آ رہے ہیں وہ پارٹی اراکین کی انفرادی آراء ہیں۔

وزیرِ دفاع نے زور دیا کہ وہ کافی عرصے سے 18ویں ترمیم کے تحت ملنے والے اختیارات کی نچلی سطح تک حقیقی منتقلی پر کام کر رہے ہیں تاکہ ضلعی و مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔ اہم بین الاقوامی اور ملکی پالیسی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے متنبہ کیا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے حرمین شریفین کی سرزمین سعودی عرب پر کوئی بھی عسکری حملہ دراصل پاکستان پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے اسلام آباد کے متعلق تجویز پیش کی کہ وفاقی دارالحکومت کو امریکہ کے ‘واشنگٹن ڈی سی’ کی طرز پر مکمل وفاقی علاقہ قرار دیا جا سکتا ہے اور آئندہ انتظامی اصلاحات کے تحت ملک میں مزید ایک یا دو علاقوں کو بھی اسی نوعیت کا وفاقی علاقہ بنایا جا سکتا ہے۔