LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بین الصوبائی منشیات نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی گرفتار

Web Desk

12 May 2026

کراچی پولیس نے گارڈن کے علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے بین الصوبائی نیٹ ورک کی مبینہ سرغنہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اس گرفتاری کو شہر میں منشیات کی سپلائی لائن توڑنے کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی اور 10 سے زائد سنگین مقدمات میں مفرور تھی۔ چھاپے کے دوران ملزمہ کے قبضے سےکروڑوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کوکین۔منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز۔غیر قانونی پستول اور گولیاں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ کے طریقہ واردات کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں:ملزمہ انتہائی منظم انداز میں آن لائن آرڈرز کے ذریعے منشیات کی فروخت کر رہی تھی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کے لیے اس نے اپنے نیٹ ورک میں خواتین رائیڈرز کو شامل کر رکھا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ ترسیل کے لیے مخصوص رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا تھا جو براہِ راست گاہکوں تک منشیات پہنچاتے تھے۔ گارڈن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اتنی بھاری مقدار میں مہنگی منشیات اسے کہاں سے فراہم کی جا رہی تھیں۔ حکام کو توقع ہے کہ ملزمہ کی نشاندہی پر نیٹ ورک کے دیگر اہم کارندوں اور خریداروں تک رسائی حاصل کر لی جائے گی۔