LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی

کندھ کوٹ میں مسافر کوچ الٹ گئی،6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Web Desk

6 September 2026

اندرونِ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر صیفل کے مقام پر مسافر کوچ الٹنے سے تبلیغی جماعت کے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جہاں ڈرائیور سے بے قابو ہو کر مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور لاشوں و زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بیدل مغیری، نور محمد، حامد پہوڑ، امین سرکی، فیض محمد اور غلام سرور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں عبدالستار، غلام یاسین، عبدالفتاح، عبدالحق، بابن اور محبوب علی شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر کوچ ٹھل سے تبلیغی جماعت کے افراد کو لے کر لاہور جا رہی تھی۔ رات کے اندھیرے کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔