مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصل خانہ مشن میں تبدیل
Web Desk
8 October 2026
اسرائیلی حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) میں واقع تاریخی برطانوی قونصل خانے کو باضابطہ طور پر “برطانوی مشن” میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور عمارت سے سابقہ سائن بورڈز ہٹا دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے میں قائم اسرائیلی بستیوں پر برطانیہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے ردِعمل میں گزشتہ ماہ برطانوی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے اسرائیلی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیلی حکومت کے پاس مقبوضہ بیت المقدس میں برطانوی قونصلیٹ بند کروانے کا کوئی قانونی اختیار یا جواز نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سفارتی دفتر بند نہیں ہوگا بلکہ اب سے یہ “برطانوی مشن” کے طور پر فعال رہے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس فیصلے کے بعد قونصل جنرل سمیت برطانیہ کے 20 سفارت کار اسرائیل چھوڑ کر واپس روانہ ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
سپریم کورٹ میں 1818 لیگل کال سینٹر کا افتتاح، اب گھر بیٹھے مفت قانونی مشورہ حاصل کریں
10 October 2026
مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر10.88 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
10 October 2026
تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اُڑا کر تاریخ رقم کردی؛ دلچسپ ویڈیو وائرل
10 October 2026
وزیراعلیٰ کے پی نے لانگ مارچ کا اگلا لائحہ عمل دے دیا، 11 اکتوبر کو صوابی پہنچنے کا اعلان
10 October 2026
روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے، زیلنسکی
10 October 2026
ایلون مسک کا مکیش امبانی پر شدید طنز: “پرائم منسٹر امبانی! معذرت کہ سمجھ نہ سکا آپ ہی بھارت کے اصل مالک ہیں
10 October 2026
اے آئی نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کر دیا، 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے
10 October 2026
ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی: سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسرائیل
9 October 2026