جمائماگولڈ اسمتھ کی آئرش سرمایہ کار سے منگنی، جلد شادی ہوگی، برطانوی اخبار
Web Desk
3 May 2026
جمائما گولڈ اسمتھ نے آئرش نژاد سرمایہ کار کیمرون او ریلی سے منگنی کرلی اور دونوں کی شادی جلد متوقع ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق 52 سالہ جمائماگولڈاسمتھ اور 62 سالہ کیمرون اوریلی کے درمیان تعلق ایک سال سے زائد عرصے سے قائم تھا۔
دونوں کی ملاقات فلمی منصوبوں کے دوران ہوئی جہاں کیمرون او ریلی بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر کام کر رہے تھے۔کیمرون او ریلی بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں،ذرائع کے مطابق یہ جوڑا اہنا وقت سوئٹزرلینڈ میں کیمرون او ریلی اور ویسٹ لندن میں جمائما گولڈاسمتھ کے گھر گزارتا ہے۔
برطانوی اخبارکے مطابق جمائما کے اہلِ خانہ بھی اس رشتے سے خوش ہیں، اور ان کے بھائی رابن برلے ، کیمرون او ریلی سے ملاقات بھی کر چکے ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ، دونوں کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور 2004 میں علیحدگی ہو گئی تھی، ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اردن کے چرچ میں آخری رسومات کے دوران فائرنگ، 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
23 October 2026
کینیڈا اور اٹلی کی اپنے شہریوں کو سعودیہ کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت
23 October 2026
نیوزی لینڈ کی فوج کے سربراہ نامناسب تعلق کا انکشاف ہونے پر مستعفی
23 October 2026
اسحاق ڈار کی آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن پر زور
23 October 2026
اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ملاقات، تجارتی، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 October 2026
تائیوان میں سمندری طوفان چمپی کی تباہ کاریاں، ایک شخص ہلاک، 171 زخمی
23 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کو سٹریٹجک شکستوں کا سامنا ہے: پاسداران انقلاب
23 October 2026
23 سال بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا دورہ جرمنی، صدر زرداری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب
23 October 2026