LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

ملک میں مہنگائی کا طوفان، عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

31 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بدترین لوڈشیڈنگ اور امن و امان کی خراب صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 3 ستمبر کو بھرپور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ صنعتکاروں اور تاجروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم پروڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے، لہٰذا حکومت فوراً پٹرولیم لیوی ختم کرے اور بجلی و روٹی کی قیمتوں میں کمی لائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کے آئی پی پیز (IPPs) کے خلاف دھرنوں کی بدولت عوام کو بجلی کے شعبے میں ریلیف ملا ہے اور اس وقت بھی ملک کے تمام بڑے شہروں اور اضلاع میں احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ انہوں نے تاجر برادری سے 3 ستمبر کی ہڑتال میں بھرپور ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔