واشنگٹن میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج ہوں گے
Web Desk
14 April 2026
اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات آج واشنگٹن میں ہوں گے۔۔ جس میں اہم علاقائی اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کی جائے گی۔۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وفد کی قیادت یخیل لیٹر کریں گے، جب کہ لبنانی وفد کی سربراہی ندا حماہ کریں گی۔ مذاکرات میں اسرائیل کی شمالی سرحد کی سیکیورٹی اور لبنان کی خودمختاری جیسے اہم نکات زیر بحث آئیں گے۔ امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ اسرائیل کی جنگ لبنان سے نہیں بلکہ حزب اللہ سے ہے۔۔ ان مذاکرات کا مقصد جنوبی لبنان میں جاری اس تنازع کو ختم کرنا ہے، جہاں اسرائیل کے مطابق وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں لاکھوں شہری اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں، جبکہ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اب تک دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ساڑھے چھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان گیارہ اپریل کو امریکی ثالثی میں بات چیت سے قبل لبنان اور اسرائیل کے درمیان پہلا رابطہ ہوا۔۔ جس میں امریکا میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026