LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی

پاکستان سمیت اسلامی ممالک کا غزہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اظہار تشویش

Web Desk

2 January 2026

پاکستان سمیت مختلف اسلامی ممالک نے غزہ میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، ترکیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ شدید، سخت اور غیر مستحکم موسمی حالات نے غزہ میں حالات کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق انسانی امداد تک ناکافی رسائی اور جان بچانے والی بنیادی اشیاء کی شدید قلت نے بحران کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ بنیادی خدمات کی بحالی اور عارضی رہائش کے لیے ضروری سامان کی سست رفتار آمد سے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بے گھر خاندان شدید سرد موسم میں سنگین خطرات سے دوچار ہیں اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے، خصوصاً بچوں، خواتین، بزرگوں اور طبی مسائل کے شکار افراد کے لیے خطرات زیادہ ہیں۔

وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی امدادی اداروں کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے نہایت مشکل اور پیچیدہ حالات کے باوجود امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل غزہ اور مغربی کنارے میں امدادی اداروں کو بلا رکاوٹ رسائی دے، کیونکہ غزہ میں انسانی امداد کے ردِعمل میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

مشترکہ بیان میں امدادی تنظیموں کے کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا اور سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 اور صدر ٹرمپ کے جامع امن منصوبے کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ وزرائے خارجہ نے ان اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لیے تعاون کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ابتدائی بحالی کے اقدامات شروع کرنے اور ان میں تیزی لانے پر زور دیا۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ امداد کی ترسیل اور تقسیم پر عائد پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔ مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور اس کے اداروں کے ذریعے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بنیادی ڈھانچے اور اسپتالوں کی بحالی عمل میں لائی جائے اور صدر ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق رفح کراسنگ کو دونوں سمتوں میں کھولا جائے۔