اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کی گرفتاری سے روکنے کا حکم،
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کی رہنما سیمابیہ طاہر کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) میں درج پیکا (PECA) ایکٹ کے مقدمے میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے معزز جج جسٹس خادم حسین سومرو نے سیمابیہ طاہر کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
سماعت کے دوران سیمابیہ طاہر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ان کی مؤکلہ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے اور اس بات کا شدید خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ضمانت منظور کرے۔ عدالتِ عالیہ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سیمابیہ طاہر کی عبوری ضمانت آئندہ سماعت تک منظور کر لی۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ایف آئی اے کو باقاعدہ جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے
15 June 2026
چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17 جون جبکہ یوم عاشور 26 جون کو ہوگا
15 June 2026
بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو
15 June 2026
ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی
15 June 2026
اسحاق ڈار کی برطانوی حکام سے ملاقات، پاکستانی سفارتی کردار کو سراہا گیا
15 June 2026
سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
15 June 2026
پچھلے سال کے بجٹ نے 116 لوگوں کی جان لی ، سینیٹر عون عباس
15 June 2026
کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان
15 June 2026