اسلام آباد ہائی کورٹ؛ بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت، 7 ہفتوں سے باقاعدہ ملاقات نہ کرانے کا انکشاف
Web Desk
14 May 2026
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات، ذاتی معالج تک رسائی اور ضروری سامان کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں بنیادی انسانی حقوق اور جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کو گزشتہ کئی ہفتوں سے خاندان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آخری باقاعدہ ہفتہ وار ملاقات 24 فروری 2026 کو کروائی گئی تھی، جس کے بعد گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ 17 اپریل 2026 کو ایک ملاقات کروائی گئی تھی لیکن وہ محض چند منٹوں کی ایک “ایمرجنسی میٹنگ” تھی جو بشریٰ بی بی کے آپریشن والے دن مخصوص حالات کے پیشِ نظر ممکن ہو سکی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام کو بشریٰ بی بی کی فیملی اور ذاتی معالج سے باقاعدہ ملاقاتوں کا شیڈول فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ
19 November 2026
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا
19 November 2026
فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور
19 November 2026
دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
19 November 2026
کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن
19 November 2026
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری
19 November 2026
ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا
19 November 2026