LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم، 21 افسران کو ترقی کیلئے ازسرنو زیر غور لانے کا حکم

Web Desk

14 May 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینٹرل سلیکشن بورڈ (CSB) کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے 21 افسران کو ترقی کے لیے ازسرِ نو زیرِ غور لانے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سول سروس کے افسران کی درخواستوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے ان افسران کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ سلیکشن بورڈ ‘پروموشن رولز 2019’ کے مطابق ان کیسز کا دوبارہ جائزہ لے۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر کسی افسر کے خلاف منفی رائے دی جائے تو اس کی ٹھوس اور واضح وجوہات ریکارڈ پر لائی جائیں۔

درخواست گزاروں میں ڈاکٹر مطاہر شاہ، اقبال احمد شیخ، شکیل احمد شکیل، مرزا ناصر علی، سید علی عدنان زیدی، اور محمد زاہد سمیت دیگر اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ ان افسران نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے ترقی نہ دیے جانے کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے میرٹ اور رولز کے مطابق دوبارہ کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔