LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شمالی وزیرستان میں فورسز کا کامیاب سرچ آپریشن، بارودی مواد کا بڑا ٹھکانہ تباہ عدالت کا 15 روز میں نادرا ای بیلٹنگ کا عمل مکمل کرنے کا حکم ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے آزاد تجارت اور معاشی انضمام ضروری ہے: چینی صدر چترال: پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد پاکستان آسیان کےساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے: اسحاق ڈار نظام کی اصلاح اور قومی فیصلوں کا اختیار عوام کا ہے: طارق فضل چوہدری سندھ کے شہری علاقوں کے عوام غلام نہیں: خالد مقبول صدیقی حسینہ واجد کی واپسی کے اعلان پر بنگلہ دیش میں ہنگامے، نیم فوجی اہلکار تعینات راولاکوٹ: مسلح حملے میں شہید ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینجرز کی نمازِ جنازہ ادا معاون خصوصی وزیر اعلیٰ ثانیہ عاشق کا آٹزم سکول گوجرانوالہ کا دورہ میرے بھتیجے کو ناحق 60 سال سزا دی گئی، مہربانی کی جائے: شیخ رشید خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک حوثی ملیشیا کا ریاض پر میزائل حملہ، سعودی اتحاد نے نقصان کی تصدیق کردی پاکستان اور مالدیپ کا تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا: دفتر خارجہ

اسلام آباد میں توانائی بچت اقدامات کے تحت کاروباری اوقات میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Web Desk

10 June 2026

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں توانائی کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے تحت ضلعی انتظامیہ نے مختلف کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار مقرر کرتے ہوئے ان میں اضافے کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 10 جون 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے، جو اگلے احکامات تک ملک بھر میں مؤثر رہے گا۔ نئے حکمنامے کے تحت شہر کے مختلف تجارتی شعبوں کے لیے درج ذیل اوقاتِ کار متعین کیے گئے ہیں: تمام چھوٹی بڑی دکانیں، تجارتی بازار، شاپنگ مالز اور کریانہ اسٹورز اب رات 9:00 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات کو رات 10:00 بجے تک کاروبار کرنے کی اجازت ہو گی۔ تمام ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11:00 بجے تک کھلے رکھے جا سکتے ہیں، تاہم ٹیک اوے (Takeaway) اور ہوم ڈیلیوری (Home Delivery) کی سہولیات کو ان اوقات سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔عوامی سہولت اور ناگزیر سروسز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے متعدد شعبوں کو ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ (Exemption) دیا ہے:تمام سرکاری و نجی ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریز اور فارمیسیز/میڈیکل اسٹورز۔بیکریاں، تندور، ڈیری شاپس (دودھ دہی کی دکانیں)۔پیٹرول پمپس اور سی این جی (CNG) اسٹیشنز۔فٹنس جِم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی (IT) کمپنیاں اور کال سینٹرز۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے، اور تمام تجارتی تنظیموں کو ان اوقاتِ کار کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔