اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
Web Desk
6 September 2026
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی پیش رفت، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے متعلق بیانات کی مشترکہ مذمت کا اعادہ کیا گیا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب سمیت 8 اسلامی ممالک نے یک زبان ہو کر اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو میں مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے استنبول اجلاس میں طے پانے والی اہم مفاہمتوں پر پیش رفت اور عملدرآمد کے طریقۂ کار کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دونوں وزراء نے پاک سعودی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور تمام اہم امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی ردعمل فوری اور تکلیف دہ ہوگا: باقر قالیباف کا امریکا کو تنبیہ
6 September 2026
ایران کی بحری ناکہ بندی، امریکی فوج نے 92 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا
6 September 2026
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
6 September 2026
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی مذمت
6 September 2026
9 مئی کیس: 2023 سے روپوش سابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتار
6 September 2026
پاکستان خطے میں پائیدار امن و استحکام کا خواہاں ہے، یوسف رضا گیلانی
6 September 2026
اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب ایسپن بارتھ ایدے سے ٹیلی فونک رابطہ
6 September 2026
پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں کا سفر، آپریشن دوارکا سے معرکۂ حق تک
6 September 2026