LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار

اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد

Web Desk

1 September 2026

بشکیک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایس سی او کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کی 2026-27 کی صدارت اور تنظیم کے آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو 2026-27 کے لیے تنظیم کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل کو ایس سی او کی صدارت کے دوران پاکستان کی مقرر کردہ ترجیحات، حکمت عملی اور علاقائی تعاون کے فروغ سے متعلق وژن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کی ترجیحات کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایس سی او سیکرٹریٹ پاکستان کی صدارت کی مدت کے دوران ہر ممکن اور مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایس سی او سیکرٹریٹ کے درمیان قریبی رابطے اور مشترکہ پیش رفت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ایس سی او کے قومی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔