LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

ملک میں چینی کے وافر ذخائر، کرشنگ سیزن تک ضرورت پوری ہوگی: اسحاق ڈار

Web Desk

9 September 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سناتور اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں جو آئندہ نیشکر کرشنگ سیزن کے آغاز تک ملک کی تمام تر ضروریات کو باآسانی پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی شوگر سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملک میں چینی کے دستیاب اسٹاک، آئندہ کرشنگ سیزن کے اہداف، مارکیٹ میں چینی کی سپلائی اور قیمتوں کے مجموعی استحکام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے چینی کی موجودہ دستیابی اور مستقبل کی متوقع پیداواری گنجائش پر جامع بریفنگ دی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی مارکیٹ میں بلا تعطل فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے موثر و مسلسل انتظامی اقدامات جاری رکھے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے اشیائے ضروریہ کی مناسب اور یکساں نرخوں پر دستیابی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسحاق ڈار نے مارکیٹ کی صورتحال پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ اجلاس میں شریک وزارتِ خوراک، تجارت اور دیگر متعلقہ اداروں نے ملک میں چینی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا