امریکا ایران کے حقوق تسلیم کرے تو معاہدے کے لیے تیار ہیں: سربراہ ایرانی وفد
Web Desk
11 April 2026
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایک “حقیقی ڈیل” سامنے لاتا ہے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرتا ہے، تو تہران معاہدے تک پہنچنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگرچہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوران وعدہ خلافیوں کا کڑوا تجربہ رہا ہے، تاہم اس بار ایرانی وفد نیک نیتی اور اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آیا ہے۔ قالیباف نے زور دیا کہ پائیدار حل کے لیے ضروری ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر قائم رہے اور ایرانی حقوق کا احترام کرے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے ساتھ ان اہم مذاکرات کے لیے سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد گزشتہ رات گئے اسلام آباد پہنچا تھا۔ اس وفد میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی، دفاعی کونسل کے سیکرٹری، مرکزی بینک کے گورنر اور پارلیمنٹ کے دیگر سینئر اراکین شامل ہیں، جو اس سفارتی مشن کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
اسلام آباد پہنچنے پر ایرانی وفد کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایئرپورٹ پر وفد کا خیرمقدم کیا، جبکہ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ سفارتی حلقے اسلام آباد میں ہونے والے ان مذاکرات کو خطے اور عالمی سیاست میں ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں، جہاں پاکستان ایک اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026