آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
Web Desk
23 April 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دے دیا ہے۔ جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری مبینہ امریکی و اسرائیلی جارحیت اور جرائم سے آگاہ کیا۔
عباس عراقچی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کریں۔ انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اپنی سلامتی، خود مختاری اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید واضح کیا کہ خطے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی اور ان اقدامات کے ممکنہ نتائج کی تمام تر ذمہ داری جارح قوتوں پر عائد ہوتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026
امریکی صدر ٹرمپ کی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی
5 June 2026
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم، ووٹنگ 7 جون کو ہوگی
5 June 2026
امن و سلامتی کو نقصان پہچانے کا الزام، جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار
5 June 2026
حکومت کا عوام کو جزوی ریلیف، پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل برقرار
5 June 2026
نیویارک میں سینٹر 360 کا آغاز، شہریوں کے لیے شہر کے دلکش مناظر مفت دستیاب
5 June 2026
اسلام آباد کیلئے علیحدہ اسمبلی کے قیام کی سفارش، براہ راست انتخابات اور نیا انتظامی نظام تجویز
5 June 2026
پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کا اہم شراکت دار، علاقائی عدم استحکام چیلنج ہے: امریکی میڈیا
5 June 2026