LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے ترکیہ پہنچ گئے وزیراعظم شہباز شریف آج 3 روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان روانہ ہوں گے راول ڈیم کے سپل ویز پیر صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ اسرائیل نے ایران پر ایک بار پھر حملے کی دھمکی دیدی نواز شریف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل پر زور روس کے پاس دنیا کے دوسرے بڑے کوئلے کے ذخائر ہیں: صدر پوتن ایرانی سپریم لیڈر کی خلیجی ممالک سے امریکا، اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل پاکستان نے قبل ازوقت قرض کی سب سے بڑی ادائیگی کر دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے استنبول روانہ پاکستان، سعودی عرب کا زرعی و غذائی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم دادو کے کچے علاقے میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 8 افراد ہلاک کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد کی فروخت: ایف آئی اے نے مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ مشترکہ سلامتی و اجتماعی دفاع کیلئے متحد ہیں: وزیراعظم وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ اور داخلی و خارجی راستے بحال کرنے کا اعلان امریکا کے وعدے پورے ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی: ایران

ایران وزیرخارجہ اور قطری وزیراعظم کا رابطہ، آبنائے ہرمزکی بحالی پر گفتگو

Web Desk

3 May 2026

ایران کے وزیرِخارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرِخارجہ نے قطری وزیراعظم کو امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کی موجودہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

قطری وزیرِاعظم  نے جنگ کے فوری خاتمے کے لیے جاری سفارتی اور ثالثی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے خاص طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے لیے اس اہم گزرگاہ کو جلد از جلد مکمل طور پر بحال کیا جانا چاہیے۔