امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو فیصلہ کن ردِعمل دیں گے، ایرانی فوج
Web Desk
25 April 2026
ایران فوج کی مشترکہ کمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر جارح امریکی فوج اپنی ناکا بندی اور سمندری قزاقی جاری رکھتی ہے تو اسے ایران کی مسلح افواج کی جانب سے فیصلہ کن ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بیان کے مطابق ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، اور امریکا تیسری مسلط کردہ جنگ کے دوران ایران کی جارحانہ صلاحیتوں کا تجربہ کر چکا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران دشمن کی نقل و حرکت پر نظر رکھے گا اور آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اگر امریکی یا اسرائیلی افواج کی جانب سے دوبارہ جارحیت کی گئی تو انہیں پہلے سے زیادہ شدید نقصان پہنچائیں گے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کی ایس سی او سیکرٹری جنرل سے ملاقات، پاکستان کی صدارت پر مبارکباد
1 September 2026
وزیراعظم کی صدر بیلاروس سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دے دی
1 September 2026
ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
1 September 2026
ڈنمارک نے دمشق میں 14 سال بعد سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
1 September 2026
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 21 دہشتگرد ہلاک، 6 اہلکار شہید
1 September 2026
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر
1 September 2026
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026