LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر گفتگو سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب تاریخی اقدام ہے: وزیراعلیٰ سندھ نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست

آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکر باردوی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب

Web Desk

2 November 2026

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو بڑے آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر خوفناک دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں، جن میں سے ایک سپر ٹینکر میں شدید دھماکے کے بعد ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک غیر مجاز اور ممنوعہ سمندری راستے کا استعمال کر رہے تھے۔ بیان میں یہ سنگین الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ان آئل ٹینکرز نے اپنے نیویگیشن سسٹم اور شناختی آلات (Transponders) بند کر رکھے تھے اور وہ مبینہ طور پر امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ اس حساس علاقے سے خفیہ طور پر گزرنے کی کوشش میں تھے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق، سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور طاقتور دھماکوں کے نتیجے میں دونوں ٹینکرز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ وہیں رکنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ تاہم، پاسدارانِ انقلاب کے اس ابتدائی بیان میں حادثے کا شکار ہونے والے متاثرہ جہازوں کے نام یا ان کی ملکیت ظاہر نہیں کی گئی۔