لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردارہوسکتاہے، ایرانی میڈیا
Web Desk
8 April 2026
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کادعویٰ ہے کہ اگر اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے۔خبررساں ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس امکان پر غور کر رہا ہے کہ اگراسرائیل لبنان کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتا ہے تو جنگ بندی سے علیحدگی اختیار کی جائے۔
ذرائع نے کہا کہ دو ہفتوں کے جنگ بندی منصوبے میں امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ روکنے پر اتفاق کیا تھا جس میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں بھی شامل تھیں، تاہم اسرائیل نے بدھ کی صبح سے لبنان پر حملے کر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ایران ایک جانب جنگ بندی معاہدے سے دستبردار پونے پر غور کر رہا ہے جبکہ دوسری جانب ایرانی مسلح افواج لبنان کے خلاف اسرائیلی حملوں کے جواب کے لیے اہداف کی نشاندہی کر رہی ہیں۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اگر امریکا خطے میں اپنے اتحادی کو کنٹرول نہیں کر سکا تو ایران خود اس معاملے میں طاقت کے ذریعے کردار ادا کرے گا۔
متعلقہ عنوانات
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026
صدر ٹرمپ کا چین پر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے ڈیٹا کی سب سے بڑی چوری کا الزام
17 July 2026
ایران اب بھی چاہتا ہے ڈیل ہو جائے: وائٹ ہاؤس
17 July 2026
امریکی نائب صدر نے اسرائیل پر بڑا الزام لگا دیا
17 July 2026
یورپی کمیشن کی جی ایس پی پلس رپورٹ میں پاکستان اسکیم کا سب سے زیادہ مستفید ہونے والا ملک قرار
17 July 2026
امریکی محکمہ خارجہ کی دوہری شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفری قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت
17 July 2026
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور
17 July 2026
امریکی حملوں کا جواب، ایران کے بحرین میں امریکی تنصیبات پر حملے
17 July 2026