صدر مسعود پزشکیان کی ایمانوئل میکرون سے گفتگو؛ امریکا کے ساتھ تنازع ختم کرانے کے لیے یورپی یونین سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
Web Desk
14 April 2026
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفونک گفتگو میں یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے لئے تعمیری کردار ادا کرے۔بات چیت کے دوران ایرانی صدرنے کہاکہ تہران بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی مذاکرات جاری رکھنے کا خواہاں ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی مبالغہ آرائی یا عالمی اصولوں سے ہٹ کر رویہ دیرپا معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔پزشکیان نے میکرون سے کہا کہ یورپ امریکا کو ان اصولوں کی پاسداری پر آمادہ کرنے میں مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔ دھمکیوں، دباؤ اور فوجی اقدامات پر مبنی حکمت عملی نہ صرف مسئلے کا حل نہیں بلکہ پیچیدگیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی پالیسی اپنے پیدا کردہ مسائل کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
خطے کی کشیدگی سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری رکھیں: وزیراعظم
16 July 2026
محسن نقوی کا بوئنگ ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پی آئی اے کیلئے 16 نئے طیاروں پر پیش رفت
16 July 2026
اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورے پر شنگھائی پہنچ گئے
16 July 2026
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
یوکرین کا روس کے بریانسک ریجن پر راکٹ حملہ، 2 خواتین ہلاک
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026