ایران کی میزائل صلاحیت مذاکرات سے باہر، محدود حملہ بھی جنگ تصور ہوگا: علی شمخانی
Web Desk
12 February 2026
ایران نے اپنی میزائل صلاحیت کو قومی سلامتی کی غیر متزلزل حد قرار دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اسے کسی بھی ممکنہ مذاکراتی عمل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے تہران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت قابلِ گفت و شنید نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل صلاحیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور یہ ملک کی خودمختاری کا بنیادی جزو ہے۔
علی شمخانی نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی بھی درجے کی محدود عسکری کارروائی کی گئی تو اسے براہِ راست جنگ کا آغاز تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے امریکہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے سفارتی راستہ اپنانا ہی دانشمندی ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی آپشنز زیرِ غور ہیں اور خطے میں اضافی بحری بیڑے کی تعیناتی ممکن ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
2 August 2026
آزاد کشمیر کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، بائیکاٹ کی تجاویز مسترد کر کے میدان میں رہیں گے: ندیم افضل چن
2 August 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمرانٹرن شپ 2026 میں طلبہ و طالبات کیساتھ خصوصی نشست
2 August 2026
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے CNN کے تازہ ترین پول میں ڈیموکریٹس کی تمام اعلیٰ قیادت کو پیچھے چھوڑ دیا
2 August 2026
بروڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نامور کوہ پیما نرمل پرجا لاپتا ہونے کا خدشہ
2 August 2026
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
2 August 2026
پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کا لنکا پریمئیر لیگ میں معاہدہ، شاہین شاہ آفریدی دستبردار
2 August 2026
پی این فلیٹ کلب سکواش: عاصم، نور، حمزہ اور ناصر کوارٹر فائنل میں
2 August 2026