یو اے ای پرایران کے میزائل و ڈرون حملے، دبئی اورشارجہ ایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل
Web Desk
4 May 2026
متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیاہے کہ ایران کی جانب سے یواے ای پر میزائل اور ڈورن حملے کیے گئے ہیں۔۔حملوں کے بعد دبئی اور شارجہ ایئرپورٹ پرآپریشن عارضی طورپر معطل کردیاگیاجبکہ ڈرون حملے میں فجیرہ میں پیٹرولیم انڈسٹریل سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ایران کی جانب سے یو اے ای پر چار میزائل داغے گئے، تاہم اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے داغے گئے تین میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں گر کر ناکارہ ہو گیا۔
وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ میزائلوں کا ہدف ابوظہبی کی اہم تنصیبات تھیں، تاہم کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کے مطابق ملک کی فضائیہ اور میزائل دفاعی نظام کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سرزمین و عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی ڈرون حملے کے بعد فجیرہ میں واقع پیٹرولیم انڈسٹریل سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی۔
صورتحال کے پیش نظردبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پرمعطل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں امریکا اور ایرن جنگ بندی کے بعد پہلی بار میزائل خطرے کا ہنگامی الرٹ جاری کیا گیاتھا تاہم کچھ ہی دیر بعد دوسرا پیغام جاری کرتے ہوئے صورتحال کو ’محفوظ‘ قرار دیاگیا اور شہریوں کو معمولات زندگی بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق
7 July 2026
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی
7 July 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم
7 July 2026
چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت
7 July 2026
کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
7 July 2026
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026