ایرانی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ،ایک ہزارجدید اسٹریٹجک ڈرونز شامل
Web Desk
29 January 2026
میڈیارپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایرانی فوج کے کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی کے حکم پر عمل میں آیا، فوج میں شامل کیے گئے نئے ڈرونز بری فوج کی عملی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گے۔
ڈرونز ایرانی فوج کے ماہرین نے وزارتِ دفاع کے تعاون سے تیار کیے ہیں، ان کی تیاری ابھرتے ہوئے خطرات اور جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ سے حاصل تجربات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
یہ بغیر پائلٹ طیارے حملے، جاسوسی اور الیکٹرانک وارفیئر کے لیے تیار کیے گئے ہیں، جو زمینی، بحری اور فضائی حدود میں موجود متحرک اور غیر متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ان ڈرونز کی شمولیت کے حکم کے بعد میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ مستقبل کے خطرات کے پیش نظر اسٹریٹجک برتری کو برقرار رکھنا اور مزید مضبوط بنانا فوج کی مستقل ترجیح ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026