امریکی عوام نے ایران پر حملے کو مسترد کر دیا: صرف 27 فیصد شہریوں کی جنگ کو حمایت، صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی
Web Desk
2 March 2026
امریکا میں صرف ستائیس فیصد افراد ایران پر حملے کے حامی نکلے، نصف کے قریب امریکیوں نے حملے کی مخالفت کردی۔ صدر ٹرمپ امریکیوں میں مزید غیر مقبول ہوگئے۔ امریکا میں ایپسوس سروس کے مطابق تیتالیس فیصد افراد ایران پر حملے کے حق میں نہیں ہیں جبکہ انتیس فیصد اس معاملے میں غیر جانبدار رہے۔ صرف ستائیس فیصد امریکیوں نے ایران پر حملے کو جائز قرار دیا۔ اس طرح ہر چار امریکی شہریوں میں سے صرف ایک نے ایران پر حملوں کی حمایت کی۔ ان میں سے بھی چوالیس فیصد آزاد ووٹرز کا کہنا ہے کہ اگر تیل اورگیس کی قیمتیں بڑھیں تو جنگ کی حمایت نہیں کریں گے۔ سروے کے مطابق چھپن فیصد امریکی مانتے ہیں ٹرمپ دیگر ممالک پر لشکر کشی کیلئے تیار رہتے ہیں۔ ستاسی فیصد ڈیموکریٹس، ساٹھ فیصد آزاد ووٹرز اور تیئیس فیصد ری پبلکنز نے بھی اسی رائے کا اظہار کیا۔ سروے کے مطابق حملے سے صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بھی کمی آئی اور ان کی مقبولیت ایک فیصد کم ہوگئی۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے 6ایئرپورٹس کھل گئے، فضائی حدود50روزبعد جزوی بحال
18 April 2026
ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای
18 April 2026
امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد
18 April 2026
ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر
18 April 2026
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا
18 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ
18 April 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
18 April 2026
صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد
18 April 2026