LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن کراچی کیلئے مزید 500 بسوں کی منظوری، ریلیوں کی اجازت نہیں دینگے: شرجیل میمن بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ربیعہ احسن قتل کیس میں اہم پیشرفت، اہل خانہ نے ملزم کو معاف کر دیا ڈیفنس میں 11 سالہ گھریلو ملازم پر تشدد، گرم چائے کی پتیلی الٹ دی گئی روہنگیا میں مسلمانوں کو قتل عام اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،عالمی عدالت انصاف سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا جے یو آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ، مفتی ابرار احمد کو وارنٹ کی تعمیل کروا دی عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی امریکی، چینی اور روسی صدور کی چین میں تاریخی ملاقات، سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرنے پر زور جنگ کے طریقے تبدیل، مسلح افواج جدید تقاضوں کے مطابق تیار ہیں: نیول چیف

ملک بھر کے لئے کریکٹر سرٹیفکیٹ کا نظام یکساں

Web Desk

14 May 2026

وزارتِ داخلہ نے بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں اور ملازمت کے امیدواروں کے لیے ایک تاریخی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا نظام یکساں کر دیا ہے۔ نئے اعلامیے کے مطابق، اب چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پولیس ریکارڈ کو ایک مرکزی ڈیٹا بیس میں یکجا کر دیا گیا ہے۔

اس انقلابی تبدیلی کے بعد اب شہریوں کو الگ الگ صوبائی دفاتر کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ تمام پاکستانیوں کا مرکزی ریکارڈ نیشنل پولیس بیورو میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ اب کریکٹر سرٹیفکیٹ صرف اسی ایک مرکزی ادارے سے جاری ہوگا، جس سے پولیس ویریفکیشن کا برسوں پرانا اور پیچیدہ عمل نہ صرف تیز ہو جائے گا بلکہ شفاف بھی رہے گا۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس نظام کے تحت شہری اب گھر بیٹھے آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔ پہلی بار ملک بھر کا پولیس ریکارڈ ایک ہی ڈیٹا بیس میں شامل ہونے سے بیرونِ ملک جانے والوں اور مختلف اداروں میں ملازمت کے لیے درخواست دینے والوں کو درپیش کاغذی کارروائی کی رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی۔