LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ کے پی کے مابین ملاقات کی خبریں من گھڑت ہیں؛ وزارتِ داخلہ کی باقاعدہ تردید

Web Desk

12 June 2026

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (KP) کے مابین کوئی اہم ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کا باقاعدہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ سرے سے کوئی ملاقات ہوئی ہی نہیں ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مختلف میڈیا چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس مبینہ ملاقات کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں اور دعوے سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور حقیقت سے دور ہیں۔ترجمان وزارتِ داخلہ نے مزید زور دے کر کہا کہ وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے یا ملاقات کی رپورٹس حقائق کے بالکل منافی ہیں، لہٰذا میڈیا ان قیاس آرائیوں کو نشر کرنے سے گریز کرے۔