LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب

محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت

Web Desk

12 June 2026

پشاور: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (CMH) پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کے غازی جوانوں اور اہلکاروں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران خیبر پختونخوا حکومت کے چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ اور آئی جی ایف سی نذیر احمد گاڑا بھی وزیرِ داخلہ کے ہمراہ موجود تھے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیرِ علاج فرداً فرداً تمام زخمی اہلکاروں کے پاس گئے، ان کے سر پر ہاتھ رکھا اور خیریت دریافت کی۔ انہوں نے وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جوانوں کے غیر متزلزل جذبے اور فرض شناسی کو زبردست الفاظ میں سراہا اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیرِ داخلہ نے ڈاکٹروں سے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ان کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی اپ ڈیٹس بھی لیں۔

“آپ نے اپنی بے مثال جوانمردی اور دلیری سے فتنہ الخوارج کے ناپاک اور شوم عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ آپ سب اس عظیم قوم کے حقیقی ہیرو ہیں اور ہم سب کو آپ کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر ہے۔ جب تک ملک و قوم کے پاس آپ جیسے بہادر اور نڈر سپوت موجود ہیں، دشمن کی کوئی بھی سازش یا ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔”

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ملک کے ان بہادر بیٹوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی مسلسل یقینی بنائی جائے۔