محسن نقوی کا اسلام آباد میں سی ڈی اے کے فائر بریگیڈ سٹیشن کا دورہ
Web Desk
27 November 2026
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور وہاں موجود فائر فائٹنگ گاڑیوں اور آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران وزیرِ داخلہ نے کال سینٹر کا بھی جائزہ لیا اور وہاں موجود عملے کی حاضری اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر انہیں شاباش دی۔
اس موقع پر محسن نقوی خود ڈرائیور کے ساتھ سکائی لفٹ گاڑی میں بیٹھے اور فائر بریگیڈ اسٹیشن سے سیکٹر ایف 11 تک گاڑی کے رسپانس ٹائم کا عملی جائزہ لیا۔ سکائی لفٹ گاڑی نے یہ سفر تقریباً 12 منٹ میں طے کیا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے حکام کو ہدایت کی کہ ہنگامی صورتِ حال میں فائر بریگیڈ اسٹیشن سے فائر فائٹنگ گاڑی کی روانگی فوری ہونی چاہیے اور رسپانس ٹائم کو مزید کم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیز تر اور بروقت رسپانس کے ذریعے کسی بھی بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026