عالمی اداروں میں بھارتیوں کی موجودگی سیکیورٹی کےلیے سنگین خطرہ
Web Desk
29 January 2026
عالمی اداروں میں بھارتی شہریوں کی موجودگی اور حساس معلومات تک رسائی سکیورٹی کےلیے خطرہ بن گئی ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سائبر دفاعی ادارے سائبر سیکیورٹی اینڈ انفراسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی کے عبوری سربراہ مدھو گوتمکلا نے حساس سرکاری دستاویزات کو ’’اے آئی ایپلی کیشن‘‘ پر اپلوڈ کر دیا ۔اس واقعے کے بعد امریکی محکمہ داخلی سلامتی میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور تحقیقات جاری ہیں، مدھو گوتمکلا بھارتی نژاد ہیں اور ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیرون ملک بھارتی شہریوں کے حساس ڈیٹا تک رسائی کے پہلے واقعات میں سے نہیں ۔ماضی میں بھی بھارتی نژاد افراد سے متعلق سیکیورٹی اور جاسوسی کے متعدد معاملات سامنے آچکے ہیں۔
اکتوبر 2025 میں بھارتی نژاد امریکی اسٹریٹجک ماہر ایشلی جے ٹیلس کو گرفتار کیا گیا تھا جن کے گھر سے ایک ہزار سے زائد خفیہ اور ٹاپ سیکریٹ امریکی دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں، امریکی سکیورٹی اداروں نے اسے ایک سنگین خطرہ قرار دیا تھا۔
2023 میں قطر میں جاسوسی کے الزامات میں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران بھی گرفتار ہوئے تھے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ واقعات مغربی اور خلیجی ممالک میں بھارتی شہریوں کی حساس معلومات تک رسائی پر سوالات اٹھاتے ہیں، دفاعی ماہرین کہتے ہیں طویل عرصے سے ایک پیٹرن واضح ہورہا ہے جس میں حساس معلومات، دفاعی منصوبوں اور سائبر نظام تک بھارتی نژاد شہریوں کی رسائی شامل ہے۔
دفاعی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ امریکا سمیت مغربی اور خلیجی ممالک کو حساس عہدوں پر فائز افراد کے پس منظر، روابط اور ممکنہ مفادات کا سخت جائزہ لینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026