بھارت میں راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا جمہوریت بچاؤ مارچ
Web Desk
2 November 2026
اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ (INDIA) نے راہول گاندھی کی قیادت میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ دھاندلیوں اور بے ضابطگیوں کے خلاف نئی دہلی میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی، جسے ’جمہوریت بچاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا تھا۔
نئی دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان تک نکالی جانے والی اس میگا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں عام شہریوں اور اپوزیشن کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے ووٹر لسٹوں میں کی جانے والی متنازعہ تبدیلیوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا پرزور مطالبہ کیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سخت تنقید کی اور اعلان کیا کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو ان کے عہدے سے ہٹا کر جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیانیش کمار کے استعفے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھی احتساب کیا جائے گا، اور ووٹ چوری کے اس گھناؤنے عمل میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
قشم پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
3 November 2026
امریکی مڈ ٹرم الیکشن: قبل از وقت ووٹنگ 2022ء کے مقابلے نمایاں طور پر زیادہ
3 November 2026
امریکا نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کر دیا، امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کا انکشاف
3 November 2026
امریکی صدر کی ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی، خلیجی ممالک نئی جنگ کے خدشات سے دوچار
3 November 2026
ایوان نمائندگان، سینیٹ پر کنٹرول کی جنگ: امریکا میں وسط مدتی انتخابات کا میدان آج سجے گا
3 November 2026
سعودی ولی عہد کا چینی صدر کو باہمی تعلقات مضبوط بنانے کا پیغام
3 November 2026
سعودی وزیر دفاع کا فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 November 2026
امریکی صدر کی مقبولیت وسط مدتی انتخابات سے قبل کم ترین سطح پر پہنچ گئی
3 November 2026