LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی ڈیزل سستا، پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا عمران سے ملاقات کے بغیر مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے: محمود اچکزئی مولانا کو عمرے کی مبارکباد دینے آیا، ملک کی بہتری کیلئے دعا گو ہوں: سپیکر قومی اسمبلی وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ایرانی فوج کا طویل جنگ کیلئے مکمل تیاری اور پیشگی کارروائیوں کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف 7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایران افزودگی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا، ایرانی عہدیدار عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی

سانحہ پمز کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست، حکومت سے تفصیلی جواب طلب

Web Desk

31 August 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے ہولناک واقعے پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے وزیراعظم کو پیش کی گئی انکوائری رپورٹ اور اب تک کی گئی کارروائی کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کے دوران واقعے کو انتہائی خوفناک قرار دیتے ہوئے استفسار کیا کہ اس معاملے میں ذمہ داری کس پر عائد کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بیوروکریٹس پر مشتمل انکوائری کمیٹی کی شفافیت پر سوالات اٹھائے اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکرٹری صحت اور پمز کے متعدد حکام کو معطل کیا جا چکا ہے اور مکمل رپورٹ 5 دنوں میں جمع کرائی جائے گی۔ عدالت نے حکومت کو ذمے داری کے تعین اور اٹھائے گئے تمام اقدامات پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔