اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب
Web Desk
10 September 2026
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر پابندی سے متعلق درخواست اور عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر جیل حکام کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کے میرٹس پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملاقات نہ کرانے کے حوالے سے جواب عدالت میں جمع کروایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی سے ملاقات میں سیاسی گفتگو کی جاتی ہے، اس لیے ملاقات نہیں کروائی جا سکتی۔سیاسی گفتگو پر سوال: جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ سلمان اکرم راجہ ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں کریں گے، اور استفسار کیا کہ اگر سیاسی گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے تو کیا ملاقات کی اجازت دی جائے گی؟ جس پر اسٹیٹ کونسل نے ایڈووکیٹ جنرل سے ہدایات لے کر جواب دینے کی مہلت مانگی۔ہدایات لینے پر تعطل: سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی اس مقدمے کے مرکزی فریق ہیں لیکن ان سے ہدایات نہیں لینے دی جا رہیں، اور بانی سے مشاورت کے بغیر وہ مقدمے کے میرٹس پر دلائل نہیں دے سکتے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ نومبر 2025 کے عدالتی حکم پر بھی جیل حکام نے عملدرآمد نہیں کیا۔پی ٹی آئی کا موقف طلب: عدالت نے استفسار کیا کہ بانی کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق پی ٹی آئی کا کیا موقف ہے؟ بیرسٹر گوہر کے معاون وکیل نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی شہر میں موجود نہیں ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ان کے آنے کی ضرورت نہیں بس پارٹی کا واضح موقف پیش کر دیا جائے۔سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026