LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا خطے میں کشیدگی پر اظہار تشویش، فریقین سے وعدوں کی پاسداری کی اپیل آبنائے ہرمز مکمل بند، جہازرانوں کو اگلے نوٹس تک سفر نہ کرنے کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف کی کل قطر روانگی متوقع بنگلادیش میں طوفانی بارشوں کے باعث 44 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ جماعت اسلامی کا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے گرینڈ جرگہ تشکیل دینے کا فیصلہ قطر نے سمندری سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک معطل کر دیں، ایرانی حملوں کی شدید مذمت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات قطر میں سوگ کی فضا، سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے امریکی حملوں کے ردعمل میں ایران کے خلیجی ممالک پر جوابی میزائل حملے، آبنائے ہرمز تاحکم ثانی بند ڈیرہ غازی خان: قبائلی علاقے میں 11 سالہ لڑکی مبینہ طور پر فروخت کر دی گئی امریکا میں تارکین وطن کے ’ورک پرمٹ‘ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی امریکی اہلکار عمان میں ایرانی حکام سے ذاتی حیثیت میں بات چیت میں شریک نہیں ہوں گے: روسی میڈیا امریکی صدر کی نائب صدر اور وزیرخارجہ کو عمان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز بند کردی: خبرایجنسی ایران کے مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں

ہائی اوکٹین پر لیوی میں ریکارڈ کٹوتی، لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول کی قیمتوں میں بھی بھاری کمی

Web Desk

20 June 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ہائی اوکٹین پر عائد لیوی سمیت لائٹ ڈیزل اور ہوائی جہازوں کے ایندھن (جیٹ فیول) کی قیمتوں میں بھی بھاری کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اوکٹین پر پٹرولیم لیوی میں 214 روپے 12 پیسے کی ریکارڈ کٹوتی کی گئی ہے، جس کے بعد ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر اب صرف 91 روپے 25 پیسے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

علاوہ ازیں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 44 روپے 70 پیسے فی لیٹر کی نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 75 پیسے سے گھٹ کر 199 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح، طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں بھی بڑی رعایت دی گئی ہے؛ جیٹ فیول (Jet Fuel) کے نرخوں میں 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 295 روپے 84 پیسے سے کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے ان اقدامات سے نہ صرف صنعتی اور زرعی شعبوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ہوا بازی کی صنعت کو بھی بڑا معاشی ریلیف ملے گا۔