نرسنگ کالج پشاور میں طلبہ پر پولیس کے مبینہ تشدد، ڈی ایس پی، ایس ایچ او معطل
Web Desk
9 September 2026
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے حیات آباد پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ میں نرسنگ طلبہ کے احتجاج کے دوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور مظاہرین پر پولیس کے مبینہ تشدد کے واقعے کا کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور میاں سعید نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ پشاور پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ رسمی اعلامیے کے مطابق سی سی پی او نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا ہے، جبکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو باقاعدہ انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا ہے جو پولیس اہلکاروں کے تشدد کے الزمات کا جائزہ لیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز کالج طلبہ نے مختلف مطالباتی احتجاج کے دوران ادارے کا مرکزی گیٹ زبردستی بند کر دیا تھا اور پرنسپل آفس میں موجود انتظامی عملے و اسٹاف کو مبینہ طور پر یرغمال بنا کر ہراساں کیا تھا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی مدد کی درخواست موصول ہونے پر پولیس موقع پر پہنچی تھی، جس کے دوران پولیس اور طالب علموں کے درمیان تلخ کلامی اور مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمے داروں کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026