LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران شرائط پوری کرے تو 300 ارب ڈالر کے تعمیراتی فنڈز مل سکتے ہیں: جے ڈی وینس ایران سے اچھے تعلقات کی امید، آبنائے ہرمز جمعہ تک مکمل کھول دی جائیگی: ٹرمپ امریکا اور ایران نے مفاہمتی یادداشت پر ڈیجیٹل دستخط کردیئے ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچ گئے بلاول بھٹو زرداری کی برطانوی وزیر ہیمش فالکن سے ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار پر گفتگو ایران نے جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، لبنان جنگ بندی بھی معاہدے کا حصہ ہے: اسماعیل بقائی سفیر پاکستان کی چیچن رہنما سے ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق مانیٹری پالیسی کا اعلان: اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کسی کو فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کہنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،مولانا فضل الرحمان صدر پوتن کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 80ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد ایران پاکستان کی مخلصانہ کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا: ایرانی سفیر اسحاق ڈار سے جاپانی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مفاہمت کا خیر مقدم کراچی: اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کر دی پنجاب کا 5131 ارب روپے کا بجٹ کل پیش ہوگا، ترقیاتی بجٹ نصف کر دیا گیا امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم

حسن خیل میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 اہلکار مادرِ وطن پر قربان

Web Desk

10 June 2026

خیبر پختونخوا: خیبر پختونخوا کے علاقے حسن خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے فیڈرل کانسٹیبلری (FC) کی پوسٹ پر کیا گیا بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی بھرپور اور فوری جوابی کارروائی میں 8 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ فرنٹ ائیر کانسٹیبلری کے 6 بہادر جوان دلیری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک عامر، لانس نائیک محمد یوسف، لانس نائیک محمد ریاض، سپاہی اجمیر، سپاہی احسان اور سپاہی ریاض شامل ہیں۔

شہدائے وطن کی نمازِ جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، جس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ مملکت طلال چوہدری اور اعلیٰ سویلین و پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی یہ عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور قوم ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیرِ مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس ناسور کے خلاف پوری پاکستانی قوم متحد اور یکسو ہے۔

ذرائع اور دفاعی ماہرین کے مطابق، یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت سے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ یہ واقعہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) اور دیگر برانڈڈ تنظیموں کے محفوظ ٹھکانے اور سہولت کار اب بھی افغانستان میں موجود ہیں، جس کی طرف اسلام آباد متعدد بار افغان حکام کو متوجہ کر چکا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس حملے کو جرات سے ناکام بنا کر واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی بقا کی جنگ میں پرعزم ہے اور “آپریشن غضب للحق” سرحد پار موجود آخری دہشتگرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہے گا۔