حافظ نعیم الرحمان کی حکومت کو اسلام آباد مارچ کی دھمکی
Web Desk
11 September 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی دھرنے کے 26 ویں روز شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا ہے کہ وہ گوجرانوالہ کے جلسے میں اسلام آباد لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی شاہ خرچیاں کم کرنے کے بجائے غریب عوام پر ٹیکسوں اور پٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈال کر ’بھتہ‘ وصول کر رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ کی خام تیل کی قیمتوں کا بہانہ بنا کر عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے، جبکہ لیوی ٹیکس کی وجہ سے طالب علم، کسان، مزدور اور اساتذہ سمیت ہر طبقہ شدید متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں لیکن حکومتی کمیٹی کے پاس جماعت اسلامی کے سوالات کا کوئی جواب نہیں ہے اور وہ بار بار مہلت مانگ رہی ہے۔ تعلیم اور زراعت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 11 ہزار سرکاری اسکولوں کو نجی تحویل میں دیا جا رہا ہے جہاں نویں جماعت کے 52 فیصد بچے فیل ہوئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے واضح کیا کہ دھرنے نے ملک کی سیاست کا رخ بدل دیا ہے اور کل منصورہ میں ملک بھر سے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد گوجرانوالہ کے جلسے سے اسلام آباد مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا
متعلقہ عنوانات
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان
4 October 2026
مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر
4 October 2026
پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ
4 October 2026
ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع
4 October 2026
اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال
4 October 2026
امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی
4 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا
4 October 2026
نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا
4 October 2026