ملک حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
1 September 2026
کراچی: امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک حکمرانوں کی نااہلی، کرپشن اور شاہانہ اخراجات کے باعث شدید معاشی بحران کا شکار ہے، جبکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کے ساتھ دو نمبری کر رہی ہے۔
کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے دورے کے موقع پر بزنس کمیونٹی کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی مالیاتی پالیسیوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے کی لاگت سے نیا جہاز خریدا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران طبقات اپنے شاہانہ اخراجات میں کسی قسم کی کمی لانے کو تیار نہیں۔
امیر جماعتِ اسلامی نے دعویٰ کیا کہ عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا بھتہ وصول کیا جا رہا ہے، جسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جماعتِ اسلامی آئی پی پیز (IPPs) اور کے الیکٹرک مافیا کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف 3 ستمبر کو پورے ملک میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، جبکہ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے باوجود دھرنا اور عوامی احتجاج جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026