LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا پٹرول کی قیمت میں 1.19 روپے اضافہ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.91 روپے فی لیٹر سستا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات: کے پی لانگ مارچ کی صورتحال اور مذاکراتی کمیٹی کی بریفنگ پر تبادلہ خیال سعودی عرب میں میزائل اور ڈرون روکنے کی ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد امریکی محکمہ انصاف کا ٹرمپ انتظامیہ کے دوران سب سے بڑا اقدام، سنگین جرائم میں ملوث 40 افراد کی شہریت منسوخ کرنے کی کارروائی شروع پاکستان آئی ایل او سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: وزیراعظم روسی افواج کے یوکرینی ریڈارز، ڈیٹا سینٹرز اور فوجی تنصیبات پر حملے آزاد کشمیر اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھا لیا، مسائل باہمی تعاون سے حل کیے جائیں گے: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل ایران جنگ: برطانیہ میں ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی قطر کا سعودی خودمختاری کے تحفظ اور ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت کی حمایت کا اعلان ایرانی افواج کی انگلیاں ٹرگر پر،دشمن کی غلطی کے منتظر ہیں: ابراہیم عزیزی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، حرمین شریفین کے دفاع کیلئے مسلم امہ کا مضبوط اتحاد

ظلم کے نظام کو بدلنا اور حکمرانوں کو ہٹانا ہو گا: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

31 August 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی کے تاریخی لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں اور ملک میں قائم ظلم و مافیا پر مبنی نظام کو تبدیل کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، پٹرول بم اور مہنگائی کا تحفہ دینے والے حکمران فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ جماعت اسلامی پرامن جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور اس کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، تاہم اگر حکومت نے عوام کے مسائل حل نہ کیے اور لیوی کا خاتمہ کر کے روٹی و بجلی سستی نہ کی، تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال دی جائے گی جس کے بعد حکمرانوں کے لیے حالات سنبھالنا ناممکن ہو جائے گا۔