LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دہشت گردی کے خلاف بحیثیت قوم نبرد آزما ہونا ہوگا: بیرسٹر سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ برقرار دہشت گردی ایک ناسور، ہمارے شہداء قوم کے ہیرو ہیں: بیرسٹر گوہر خان کی میڈیا سے گفتگو سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر حملے ناقابلِ قبول ہیں: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے قریب بندر عباس میں پانچ دھماکوں کی آوازیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کیش لیس معیشت سے شفافیت اور پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا، وزیراعظم امریکا اور ایران آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی یقینی بنائیں: چین مولانا نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی: فیاض الحسن امریکا-ایران کشیدگی، امارات میں تمام امریکی قونصلرز کی تقرری منسوخ کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی، سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں مریم نواز سنٹر آف اکیڈمک لیڈر شپ پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے: عباس عراقچی

گوجرانوالہ، لیبیاکشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22سال قید، 14، 14لاکھ روپے جرمانہ

Web Desk

14 May 2026

 

گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے  لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو22، 22سال قید اور 14، 14لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنادی۔

فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ انسانی اسمگلرز نے دو بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے،دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

کشتی حادثہ جون 2023 میں پیش آیا تھا جس کے بعد ورثا نے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

لیبیا میں 5  فروری 2023 کو تارکینِ وطن کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 16 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے۔