فرانس میں پاکستانی نژاداخبار فروش علی اکبر کے لیے سو ل اعزاز
Web Desk
29 January 2026
فرانسیسی صدر میکرون نے 74 سالہ پاکستانی نژاد علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ ترین سول اعزازات میں سے ایک گرانڈ آرڈر آف میرٹ کا نائٹ بنا دیا۔
اعزاز دینے کی تقریب فرانسیسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جہاں علی اکبر کی فرانس کے لیے طویل خدمات کو سراہا گیا۔ خیال رہے کہ یہ اعزاز فرانس میں شہری یا فوجی سطح پر نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنےوالے 72 سالہ علی اکبر 1973 میں فرانس منتقل ہوئے تھے اور تب سے لے کر آج تک وہ پیرس کی سڑکوں پر اخبارات فروخت کر رہے ہیں۔ انہیں شہر کا “آخری اخبار فروش” بھی کہا جاتا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شہباز شریف سے پُرتگالی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
23 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
عوام کو نظرانداز کرکے ہی دشمن ایران کو کمزور کرسکتا ہے، مسعود پزشکیان
23 November 2026
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026