وفاقی کابینہ کا اجلاس، گندم کی خریدوفروخت کے مسائل حل کرنےکے لیےکمیٹی تشکیل
Web Desk
14 May 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خریدو فرخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی.
وفاقی کابینہ کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے حج پالیسی کی جانچ کے حوالےسے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں،وفاقی کابینہ نے ہدایت دی کہ وزارت مذہبی امور اور پرائیوٹ حج آپریٹرز کے احتساب کا نظام وضع کیا جائے تاکہ حجاج کرام کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی سفارش پر فراش ٹاؤن، اسلام آباد میں اسلام آباد کی کچی آبادیوں کے مکینوں کے لیےکم قیمت ہاؤسنگ منصوبہ کی تعمیر و ترقی وفاقی ترقیاتی ادارے کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے پاکستان کسٹمز کے انسپکٹر کسٹمز، انٹیلیجنس افسر، پریوینٹو افسر، اپریزنگ افسر اور ویلیو ایشن افسر کی محکمانہ ترقی کے امتحانات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کروانے کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کی 29 اپریل 2026 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے ہدایت کی کہ ٹوبیکو مارکیٹنگ کنٹرول رولز 2016 میں ترمیم کے حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی رائے لی جائے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکاسے پہلی بار60لاکھ بیرل خام تیل درآمدکیاہے، علی پرویز ملک
14 May 2026
پی پی کی حمایت کے بغیرآئینی ترمیم اوربجٹ منظورنہیں ہوسکتا، 28ویں ترمیم پر ابھی بات نہیں ہوئی، بلاول بھٹو
14 May 2026
چین کی کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کا پہلا ’پانڈابانڈ‘ جاری، 1.75ارب یوآن کے بانڈز فروخت
14 May 2026
گوجرانوالہ، لیبیاکشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 22، 22سال قید، 14، 14لاکھ روپے جرمانہ
14 May 2026
ایوان صدرمیں تقریب، مسلح افواج کے افسران وجوانوں کواعزازات دیئے گئے
14 May 2026
سپریم جوڈیشل کونسل، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات نمٹادی گئیں
14 May 2026
وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہنگامی اجلاس؛ ‘نیشنل پاپولیشن کونسل’ کے قیام کا فیصلہ، شہباز شریف خود سربراہی کریں گے
14 May 2026
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہونے پر شایان شان تقریب کی ہدایت
14 May 2026