قومی اسمبلی میں آج وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا، دفاع اور قرضوں کیلئے بھاری رقوم مختص
Web Desk
11 June 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت آج قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرے گی، جس میں معیشت کے مختلف شعبوں کے لیے مالی اہداف اور حکومتی ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی کے اجلاس میں ساڑھے 17 ہزار ارب روپے مالیت کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
دستاویزات کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے جبکہ دفاعی ضروریات کے لیے 3 ہزار ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے مالی ریلیف سے متعلق تجاویز بھی بجٹ کا حصہ بن سکتی ہیں۔
حکومت نے پٹرولیم لیوی سے ایک ہزار 727 ارب روپے حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بجٹ میں برآمدات کو 32 ارب 80 کروڑ ڈالر اور درآمدات کو 70 ارب ڈالر تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کیے جانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ سابق قبائلی اضلاع کے لیے ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز پیش کیے گئے اقتصادی جائزے کے مطابق ملکی معیشت کی شرح نمو 3 اعشاریہ 7 فیصد رہی جبکہ معیشت کا مجموعی حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اقتصادی جائزے میں فی کس آمدن، زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات اور رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوام حکمرانوں کی عیاشیوں کا بوجھ اٹھا رہے، ملک میں دہرا نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم
25 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
عمران خان کی بہن کی درخواست مسترد: سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی تاریخ بتا دی
25 August 2026
وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
25 August 2026
امریکی صدر کا آبنائے ہرمز سے تمام سمندری بارودی سرنگیں ہٹانے کا دعویٰ
25 August 2026
شہباز شریف 31 اگست کو کرغزستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
25 August 2026
آزاد کشمیراسمبلی: طارق فاروق سپیکر، احمد رضا قادری ڈپٹی سپیکر منتخب، حلف اٹھا لیا
25 August 2026
محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
25 August 2026