حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ ختم کرنے کیلئے اصلاحات ناگزیر: فاروق ستار
Web Desk
6 September 2026
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پاکستان اب معرکہ حق سے معرکہ معیشت کی جانب گامزن ہے اور حکومت و عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنے کے لیے بنیادی اصلاحات پر عملدرآمد ناگزیر ہو چکا ہے۔ حیدرآباد میں یومِ دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 6 ستمبر 1965ء کے معرکے کو قوم کا پہلا تاریخی معرکہ قرار دیا، جس میں مسلح افواج اور عوام نے دشمن کا مقابلہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کیا۔ انہوں نے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی اہمیت 14 اگست کے برابر ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے 10 مئی 2025ء کو پیش آنے والے ‘معرکہ حق 2’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی کا موثر استعمال کر کے بھارتی رافیل طیاروں کے غرور کو خاک میں ملایا اور اپنے ناقابلِ تسخیر دفاع کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے ثابت کیا۔ انہوں نے طنزاً کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گنتی ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کو اب اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ معیشت مستحکم ہو سکے، جبکہ کراچی اور حیدرآباد آئندہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔
متعلقہ عنوانات
واضح احکامات نہ ملنے پر ڈی آئی خان قافلہ واپس بلایا، تصادم نہیں چاہتے: علی امین گنڈاپور
4 October 2026
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026