پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز
Web Desk
3 September 2026
روس میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے مشرق بعید (Far East) خطے کے درمیان تخلیقی معیشت، فلم، اینیمیشن، فیشن، دستکاری، جواہرات اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ اور وسیع امکانات موجود ہیں۔ ایسٹرن اکنامک فورم 2026 (EEF) کے دوران ’’کری ایٹو فار ایسٹ: مقامی برانڈز سے ایشیا پیسیفک کو برآمدات تک‘‘ کے موضوع پر پینل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور روس کے درمیان روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (APP) اور روسی میڈیا کے مشترکہ تعاون، اور کراچی و گوادر کی بندرگاہوں کی علاقائی اہمیت کو باہمی تعلقات کے اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈیزائنرز، فلم سازوں اور فنکاروں کی روس کے ثقافتی پلیٹ فارمز پر شرکت سے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔ انہوں نے تجارتی رابطہ کاری، فیشن نمائشوں، آڈیو ویژول مواد کی مشترکہ تیاری اور جیولری کے کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط بڑھانے کی تجویز پیش کی۔ پاکستانی وفد کی اس فعال شرکت سے روس کے مشرق بعید کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور عوامی سطح پر براہِ راست شراکت داری کے نئے راستے کھل رہے ہیں
متعلقہ عنوانات
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
6 October 2026
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ پاکستان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس
6 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
6 October 2026
اپوزیشن جان بوجھ کر مذاکرات کی ناکامی کا ملبہ ڈال رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کی آخری وقت کی شرائط نے مذاکرات ناکام بنائے: حکومتی مؤقف
6 October 2026
ایمان مزاری اور شوہر کے خلاف فرد جرم ٹل گئی
6 October 2026
معاشی استحکام بنیادی ضرورت، برآمدات پر توجہ دے رہے ہیں: محمد اورنگزیب
6 October 2026
9 مئی کیسز: علیمہ خان اور عظمیٰ خانم کی عبوری ضمانت میں توسیع
6 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان
6 October 2026